اے نگار غم و آلام تری عمر دراز
اے نگار غم و آلام تری عمر دراز
تو نے بخشے بہت آرام تری عمر دراز
شہر میں دشت میں صحرا میں جہاں بھی دیکھا
اب ہے مشہور مرا نام تری عمر دراز
سرخ رو اب بھی تو ہر کوچہ و بازار میں ہے
اپنے سر ہیں سبھی الزام تری عمر دراز
فصل گل آئی تھی لے لے کے ترا نام گئی
تو کہاں پھرتا تھا نا کام تری عمر دراز
صبح نے پھر مرے زخموں سے اجالا مانگا
ایک زخم اور مرے نام تری عمر دراز
دل کے تاریک خرابے میں تری یاد کا نور
آج آیا ہے بڑے کام تری عمر دراز
چھوڑ کر پھولوں کی رت پھول سے چہروں کو شعیبؔ
تجھ کو ویرانے سے کیا کام تری عمر دراز
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.