ایسے مری وفا کا صلہ دیجیے مجھے
ایسے مری وفا کا صلہ دیجیے مجھے
حرف غلط کی طرح مٹا دیجیے مجھے
اب شب بھی ڈھل چکی ہے اجالا بھی ہو چکا
میں ہوں چراغ صبح بجھا دیجیے مجھے
ہر بار کیوں وفا کے صلے میں وفا ملے
میں چاہتا ہوں اب کے دغا دیجیے مجھے
سچ بولنا ہے جرم چلو میں نے کر دیا
اور یہ بھی کہہ رہا ہوں سجا دیجیے مجھے
ذرے سے آفتاب بھی بنتا ہے دیکھیے
گر میں غبار ہوں تو اڑا دیجیے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.