ایسی نگاہ عشق مرے دل پے ڈال دے
ایسی نگاہ عشق مرے دل پے ڈال دے
میرے وجود کو جو مسلسل جمال دے
جس سے دکھائی دے مجھے ہر سمت تو ہی تو
یا رب مری نظر میں کچھ ایسا اجال دے
میرے تصورات میں قابض ہو صرف تو
ہر لمحہ ذہن و دل میں تو اپنا خیال دے
محسوس ہجر میں بھی مجھے ساتھ ہو ترا
گر تو وصال دے تو کچھ ایسا وصال دے
شدت دے عشق میں مجھے ایسی کہ یہ جہاں
ہر عشق کی مثال میں میری مثال دے
ہو تجھ سے گفتگو مری ہر نظم و نثر میں
میرے تخیلات میں ایسا کمال دے
سن تیری آرزو میں نہ بھٹکوں میں اس لئے
تو اپنے آپ کو مرے دل میں بٹھال دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.