Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اجنبی بن کے ہیں لوگ آئے ہوئے

نکہت آرا

اجنبی بن کے ہیں لوگ آئے ہوئے

نکہت آرا

MORE BYنکہت آرا

    اجنبی بن کے ہیں لوگ آئے ہوئے

    بزم میں دوست بھی سب پرائے ہوئے

    بات سے بات بڑھتی گئی یاد کی

    ہم اسی یاد کے ہیں ستائے ہوئے

    بولتے ہیں زباں جو کسی اور کی

    وہ کہاں ہیں ہمارے سکھائے ہوئے

    اس نظر کی ادا ہے کہ اس نے مجھے

    دیکھ کر بھی نظر ہیں جھکائے ہوئے

    وہ پہیلی نہیں جو سلجھ نہ سکے

    کوئی غم ہے اسے خود چھپائے ہوئے

    باز اتا نہیں اپنی فطرت سے وہ

    آج پھر ہے توجہ ہٹائے ہوئے

    ہار کے راستوں سے گزر کے ملا

    قافلہ جیت کا سر اٹھائے ہوئے

    تو مرے شہر آ جا کبھی شام کو

    ہم نظر راہ میں ہیں بچھائے ہوئے

    جو چلا جا رہا اپنی دھن میں مگن

    پھر بھی نکہتؔ اسے ہے منائے ہوئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے