اکیلی چل رہی ہوں جل رہی ہوں تم نہیں آنا
اکیلی چل رہی ہوں جل رہی ہوں تم نہیں آنا
میں غم کی پرورش میں پل رہی ہوں تم نہیں آنا
تمہارے نام کی مہندی لگا کر خوب مہکے تھے
اب ان ہاتھوں کو بیٹھی مل رہی ہوں تم نہیں آنا
مجھے ہی شوق تھا تم کو مری آنکھوں میں رکھنے کا
سو اب میں آئنوں سے ٹل رہی ہوں تم نہیں آنا
مسیحا کچھ دنوں کی اور ہے یہ میری خاکستر
میں اپنے آپ ہی کو کھل رہی ہوں تم نہیں آنا
جہاں جس کے کنارے ہم کبھی اک ساتھ بیٹھے تھے
اسی ندیا کے جل میں گل رہی ہوں تم نہیں آنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.