انجمن کے نہیں ہم طور نبھانے والے
انجمن کے نہیں ہم طور نبھانے والے
پاس قصے ہی نہیں کوئی سنانے والے
دیکھیے شوق کہاں جا کے ٹھہر جاتا ہے
صد حجابات میں اے رخ کو چھپانے والے
اشک نے ضبط کی حرمت کو کیا تھا پامال
تب سے روتے ہیں مرے ساتھ زمانے والے
طور دنیا کا عجب طور ہے اے اہل ہنر
راکھ ہوتے ہیں یہاں دیپ جلانے والے
ہجر کے شہر کی خاموش فضا میں اعجازؔ
کاش لوٹ آئیں مرے گیت سنانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.