Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنا دل اپنی نظر اپنا جگر دیکھیں گے

پورن سنگھ ہنر

اپنا دل اپنی نظر اپنا جگر دیکھیں گے

پورن سنگھ ہنر

MORE BYپورن سنگھ ہنر

    اپنا دل اپنی نظر اپنا جگر دیکھیں گے

    آج ہم خود کو بہ انداز دگر دیکھیں گے

    باغ پر یورش برق اور شرر دیکھیں گے

    ہم سے دیکھا تو نہ جائے گا مگر دیکھیں گے

    رات کو ہجر میں دل اس طرح تڑپا ہے کہ بس

    ہم کو امید نہیں تھی کہ سحر دیکھیں گے

    آج مانگیں گے دعاؤں میں خدا سے ان کو

    آج ہم اپنی دعاؤں کا اثر دیکھیں گے

    شہر میں یوں تو ہیں خوش چہرہ کئی لوگ مگر

    کس کے چہرے پہ ٹھہرتی ہے نظر دیکھیں گے

    آج معراج پہ ہے شوق نظارہ اپنا

    ان کا جلوہ نظر آئے گا جدھر دیکھیں گے

    وہ مسافر ہوں سفر ہے مرا پیہم جاری

    چاند کو آپ فقط تا بہ سحر دیکھیں گے

    باغ کا حشر جو ہونا ہے وہ ہوگا لیکن

    کوششیں اس کو بچانے کی تو کر دیکھیں گے

    ہاتھ فن کار کے کاٹے گئے لیکن پھر بھی

    آپ جس شہر میں جائیں گے ہنرؔ دیکھیں گے

    مأخذ:

    متاع درد (Pg. 63)

    • مصنف: پورن سنگھ ہنر
      • ناشر: پورن سنگھ ہنر
      • سن اشاعت: 1988

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے