اپنے گھر کی زبان ہے اردو
اپنے گھر کی زبان ہے اردو
یار ہندوستان ہے اردو
ذائقہ لے رہے ہیں بچے بھی
چاکلیٹی زبان ہے اردو
یہ جو فصلیں ہیں دیکھ غزلیں ہیں
ہل چلاتا کسان ہے اردو
پوچھ مت جو کشش ہے بوڑھے میں
اس کے لب پر جوان ہے اردو
عشق میں کون پھر نہ پڑ جائے
عشق کا خاندان ہے اردو
اس کی تہذیب کی مہک واللہ
قیمتی زعفران ہے اردو
تم بھی کچھ کم نہیں عزیز مجھے
ہاں مگر میری جان ہے اردو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.