اپنے گھر سے اس کے گھر کا فاصلہ تھا مختصر
اپنے گھر سے اس کے گھر کا فاصلہ تھا مختصر
زندگی درکار تھی گو راستہ تھا مختصر
زندگی کا زندگی سے رابطہ تھا مختصر
اس نے دیکھا میں نے دیکھا واقعہ تھا مختصر
آپ بھی اپنے کیے پر کچھ پشیماں سے لگے
میں بھی یہ سوچا کیا اک حادثہ تھا مختصر
ایسی راتیں آج بھی آنکھوں میں کٹتی ہیں مری
زندگی کا جن سے شاید واسطہ تھا مختصر
میرے ماضی کا تعلق میرے مستقبل کے ساتھ
اک حقیقت تھی مگر اک فاصلہ تھا مختصر
اک حقیقت تھا مگر ہوں آج بے تعبیر خواب
اب کہانی ہوں کبھی اک واقعہ تھا مختصر
آج ان آنکھوں نے میرے دل میں پھر جھانکا عتیقؔ
آج ان آنکھوں میں پھر اک حوصلہ تھا مختصر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.