اپنی آنکھوں میں ترے خواب سجانے والا
اپنی آنکھوں میں ترے خواب سجانے والا
اب یہاں کوئی نہیں تجھ کو منانے والا
کیا سے کیا اب ترے حالات ہوئے جاتے ہیں
وقت اچھا نہیں لگتا مجھے آنے والا
میرے محبوب تو لیلیٰ کی لڑی سے نہ سہی
پر مرا عشق ہے مجنوں کے گھرانے والا
میں نہ کہتا تھا بدل جائے گا آخر تو بھی
بھا گیا ہے نہ تجھے رنگ زمانے والا
چھوڑ جاتے ہیں سبھی راہ میں لیکن مرے یار
یوں بھی جاتا ہے کوئی چھوڑ کے جانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.