Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اپنی آواز کو پگھلا ہوا شیشہ مت کر

ترکش پردیپ

اپنی آواز کو پگھلا ہوا شیشہ مت کر

ترکش پردیپ

MORE BYترکش پردیپ

    اپنی آواز کو پگھلا ہوا شیشہ مت کر

    حکم کر حکم یوں رو رو کے تقاضہ مت کر

    اچھے اچھوں کی برے لوگوں سے نسبت ہے یہاں

    خود کو حیران کیے جا مگر اتنا مت کر

    یہ جو دنیا ہے بنا ڈال اسی کو مذہب

    دین کوئی بھی ترا ہو اسے دنیا مت کر

    حد میں رہنے کے بھی ہوتے ہیں فوائد اپنے

    اوب جائے کوئی اتنا بھی تماشہ مت کر

    اب اٹھا رکھ تو یہ احساس ندامت کا بوجھ

    میں نے پہلے ہی کہا تھا کوئی وعدہ مت کر

    مجھ کو تنہا تو بڑے شوق سے کر دے ترکشؔ

    میرے چکر میں مگر خود کو اکیلا مت کر

    مأخذ :
    • کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 56)
    • Author : ترکش پردیپ
    • مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
    • اشاعت : 2nd

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے