اپنی فطرت میں کبھی لیٹ لطیفی نہیں تھی
اپنی فطرت میں کبھی لیٹ لطیفی نہیں تھی
پھر بھی ترکشؔ ہمیں مر جانے کی جلدی نہیں تھی
تم نے اچھا کیا اقرار محبت کر کے
نہیں بھی کرتے اگر کوئی برائی نہیں تھی
راستوں پر تھا ہمیں چاہے جہاں لے جاتے
ہم نے اپنی تو کوئی راہ نکالی نہیں تھی
کیا پتہ ہم نظر ثانی کے دھوکے میں ہوں
ہو خبر پہلی نظر پہلی نظر ہی نہیں تھی
میں سمجھتا تھا سوا اپنے کسی کا نہیں میں
اتنی خوش فہمی کسی حال میں اچھی نہیں تھی
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 94)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.