اپنی شہرت کا بھرم مجھ پہ جتانے والا
اپنی شہرت کا بھرم مجھ پہ جتانے والا
بھول بیٹھا ہے اسے میں ہوں بنانے والا
وقت پڑتا ہے تو ہوتا نہیں موجود کہیں
کام آتا ہی نہیں باتیں بنانے والا
باپ بننے پہ سمجھ آئی حقیقت مجھ کو
خرچ کرتا ہی نہیں خود پہ کمانے والا
میں نے چھوڑا ہے جسے دل سے لگا کر اپنے
اب نہیں کوئی اسے دل سے لگانے والا
سر سے پانی بھی گزر جائے مگر اف نہ کرے
دوستی ایسے نبھاتا ہے نبھانے والا
چور دروازہ جو رکھا ہے یہ باغیچے میں
کون ایسا ہے ترا ملنے ملانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.