اثر آہ نارسا دیکھو
اثر آہ نارسا دیکھو
اب ہوا چاہتا ہے کیا دیکھو
وحی نازل ہوئی محبت کی
پھر ہوا مہرباں خدا دیکھو
ہم وہیں آ گئے ہیں پھر شاید
یہ جگہ بھی ہے آشنا دیکھو
بڑھ گئی اور بھی تصرف سے
دولت نغمہ و نوا دیکھو
راہ تخلیق کی حمید الماسؔ
ابتدا ہے نہ انتہا دیکھو
- مطبع : گوپال متل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.