اور کیا چاہیے اب تجھ کو محبت کے سوا
اور کیا چاہیے اب تجھ کو محبت کے سوا
کچھ نہیں باقی مرے دل میں اس آفت کے سوا
تجھے کرنی ہے بغاوت تو بڑے شوق سے کر
ہم کو آتا نہیں کچھ اور اطاعت کے سوا
اس کو غیروں سے ہی فرصت نہیں ملنے پاتی
آپ کچھ کر ہی نہیں سکتے رقابت کے سوا
ایک اک شے کو بہت غور سے دیکھا میں نے
دیدنی کچھ بھی نہیں ہے تری صورت کے سوا
آپ کو یاد نہیں آپ کے چہرے سے عیاں
کئی جذبات ہوا کرتے تھے حیرت کے سوا
کچھ تو ہم شوق زیاں کاری بہت رکھتے تھے
کچھ محبت بھی تھی دعوائے محبت کے سوا
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 63)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.