عظمتوں میں ہے سادگی اس کی
عظمتوں میں ہے سادگی اس کی
پڑھ کے دیکھی جو زندگی اس کی
سوچ کر طنز کیجیے صاحب
ہر دیے میں ہے روشنی اس کی
عجلتیں ہیں سفر پہ آمادہ
باندھ لیتی ہے دل کشی اس کی
دب گیا ہے وہ اپنی غربت میں
شخصیت ہے پہاڑ سی اس کی
شعر کاغذ پہ پھر نہیں اترے
منہ چڑھاتی رہی گھڑی اس کی
مأخذ:
زلف میں الجھی دھوپ (Pg. 117)
- مصنف: ملک زادہ جاوید
-
- ناشر: اریب پبلیکیشنز، دہلی
- سن اشاعت: 2008
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.