بذات خود اب تو نہ تکلیف فرما
بذات خود اب تو نہ تکلیف فرما
تصور ہی رہنے دے تشریف فرما
مری ہستیٔ عارفانہ سے مطلب
تو اپنے تجاہل کی تعریف فرما
اگر شدت درد دل دیکھنی ہے
توجہ میں کچھ اور تخفیف فرما
عبث محفل ناز ترتیب دی ہے
کسی قلب مضطر کی تالیف فرما
صحیفہ محبت کا کہتے ہیں دل کو
نگاہ غضب سے نہ تحریف فرما
پرانا ہوا داغ جرم محبت
کوئی تازہ الزام تصریف فرما
ترے منہ سے احوال حیدرؔ کی تکذیب
وہ درویش ہے اس کی تعریف فرما
مأخذ:
غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 337)
- مصنف: فرحت احساس
-
- ناشر: ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301
- سن اشاعت: 2018
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.