بارہا آزمائے جانے سے
بارہا آزمائے جانے سے
دل پریشاں ہے اس زمانے سے
اب کمی تیری کھائے جاتی ہے
پہلے خوش تھا میں تیرے جانے سے
وار اس کا اچوک تھا مجھ پر
تیر خود ہٹ گیا نشانے سے
یاد کرتے ہیں اس کو اب بھی ہم
پر کسی ہیلے سے بہانے سے
عمر نے دل میں گرد بھر دی ہے
یہ ہٹے گی نہیں ہٹانے سے
یہ یقیناً کسی کا ہوگا پھر
پہلے دل آ تو لے ٹھکانے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.