بات کچھ ہوش کی نہیں معلوم
وجہ دیوانگی نہیں معلوم
یہ زمانہ ہے گوش بر آواز
کس نے آواز دی نہیں معلوم
اپنی منزل پہ آ گیا ہوں مگر
کس نے کی رہبری نہیں معلوم
اف وہ ان کا تصور رنگیں
کب سحر ہو گئی نہیں معلوم
عشق کی بے خودی سمجھتا ہوں
حسن کی بے رخی نہیں معلوم
زیست کے پیچ و خم سے واقف ہوں
زلف کی برہمی نہیں معلوم
میں اندھیروں میں کھو گیا ہوں محبؔ
ہے کہاں روشنی نہیں معلوم
مأخذ:
افکار محب (Pg. 34)
- مصنف: ذاکر محب
-
- ناشر: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال
- سن اشاعت: 1995
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.