Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بڑی عبرت کی منزل ہے زمیں گور غریباں کی

محمد عباس سفیر

بڑی عبرت کی منزل ہے زمیں گور غریباں کی

محمد عباس سفیر

MORE BYمحمد عباس سفیر

    بڑی عبرت کی منزل ہے زمیں گور غریباں کی

    یہاں اپنی حقیقت پر نظر پڑتی ہے انساں کی

    یہی دھن تھی کہیں میرا دل گم گشتہ مل جائے

    اسی وحشت میں برسوں خاک چھانی کوئے جاناں کی

    جہاں نبضیں رکیں دل سرد ہو دو ہچکیاں آئیں

    سمجھ لیجے کہ منزل آ گئی گور غریباں کی

    نہ جائے گا میرے دل سے خیال ابروئے دلبر

    کہ تیغوں ہی کے سائے میں تو ہے جنت مسلماں کی

    فنائے عشق ہو کر زندۂ جاوید ہوتا ہے

    مٹا کر دیکھیے ہستی نہیں مٹتی ہے انساں کی

    یہاں رونے سے ہو مقصود حاصل غیر ممکن ہے

    چلو اب شمعیں بھی بجھنے لگیں گور غریباں کی

    سفیرؔ اک خواب تھی یہ چند روزہ زندگی اپنی

    اجل سے مل گئی تعبیر اس خواب‌ پریشاں کی

    مأخذ:

    Shama-e-Khuloos (Pg. 37)

    • مصنف: محمد عباس سفیر
      • اشاعت: 1973
      • ناشر: محمد عباس سفیر
      • سن اشاعت: 1973

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے