Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہت ہیں روز ثواب و گناہ دیکھنے کو

منموہن تلخ

بہت ہیں روز ثواب و گناہ دیکھنے کو

منموہن تلخ

MORE BYمنموہن تلخ

    بہت ہیں روز ثواب و گناہ دیکھنے کو

    کہ ہم ہیں زندگی بے پناہ دیکھنے کو

    بنے گی اب نظر انکار سو رکے ہیں سبھی

    خود اپنی آنکھ سے اپنی نگاہ دیکھنے کو

    مری نوا کو جو پاکیزگی عطا کر دے

    ترس رہا ہوں وہ معصوم چاہ دیکھنے کو

    میں سنگ راہ نہیں دل کے اس دوراہے پر

    کھڑا ہوا ہوں فقط اپنی راہ دیکھنے کو

    ملا دیا ہمیں اپنوں سے شکریہ اے وقت

    یہی ملے تھے ہمیں یوں تباہ دیکھنے کو

    تنک مزاج ہیں ہم یوں نہ روز روز ملو

    بہت ہے آؤ اگر گاہ گاہ دیکھنے کو

    جو میرے بارے میں مجھ سے بھی معتبر ہے کوئی

    میں جی رہا ہوں ترا وہ گواہ دیکھنے کو

    سن اے ہمارے سیاہ و سفید کے مالک

    ہم آئے ہیں وہ سفید و سیاہ دیکھنے کو

    تم آنکھ تک نہیں ملتے مچا ہو جب کہرام

    تم آنکھ کھولتے ہو صرف واہ دیکھنے کو

    وہ چپ تو یوں ہے کہ آگاہ جن کو کرنا تھا

    جیے نہ لمحۂ یک انتباہ دیکھنے کو

    یہ کس کی آہ لگی گھر نہیں کوئی ملتا

    ہر اک مکان ہے خود سب کی راہ دیکھنے کو

    کھلا کہ دیدۂ عبرت نگاہ کوئی نہ تھا

    اٹھی تھی یوں تو ہر اک کی نگاہ دیکھنے کو

    جو سب کی جان کا جنجال یہ نباہ ہے تلخؔ

    میں سب کے ساتھ ہوں بس وہ نباہ دیکھنے کو

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    نعمان شوق

    بہت ہیں روز ثواب و گناہ دیکھنے کو نعمان شوق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے