بہت یاد اک بے وفا ہے مجھے
وفا کا بڑا تجربہ ہے مجھے
مرے پاس ہے کیا مگر جو بھی ہے
بڑی مشکلوں سے ملا ہے مجھے
کسی اور سے پوچھ سکتا نہیں
تمہارا پتہ پوچھنا ہے مجھے
اسے کیا وفا کی ضرورت بھلا
اگر ہو تو انکار کیا ہے مجھے
تم اب اور گم ہو گئے ہو شعورؔ
تمہیں دیکھ کر دکھ ہوا ہے مجھے
- کتاب : اب میں اکثر میں نہیں رہتا (Pg. 63)
- Author : انور شعور
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 3rd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.