برسیں نا موسم میں آنکھیں
برسیں نا موسم میں آنکھیں
سوکھیں کس کے غم میں آنکھیں
تھاہ دلوں کی اوج افق کی
ناپیں ایک قدم میں آنکھیں
ہم جب سب کچھ کھو بیٹھے ہیں
ڈھونڈھیں کیا اب ہم میں آنکھیں
اکثر الجھ کے دھوکا کھائیں
زلف کے پیچ و خم میں آنکھیں
دل دے کر ہے بھاؤ چکایا
بیچے نہ کوئی کم میں آنکھیں
کھلتے کھلتے کھلتے ہیں لب
کہہ دیں سب اک دم میں آنکھیں
لاکھ نظارے پنہاں ان میں
عالم ہیں عالم میں آنکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.