بس ایک ہی نگاہ میں منظر سمجھ لیا
بس ایک ہی نگاہ میں منظر سمجھ لیا
سایہ ہی صرف دیکھ کے پیکر سمجھ لیا
اک جنگ جیت کر تمہیں اتنا غرور ہے
اک جنگ میں ہی خود کو سکندر سمجھ لیا
گھر تھا کسی غریب کا وہ بھی اے کم نظر
جس کو تری نگاہ نے چھپر سمجھ لیا
جتنے دکھائی دیتے ہیں اتنے برے نہیں
تم نے تو ہم کو بد سے بھی بد تر سمجھ لیا
پانی سمجھ رہے تھے مرے اشک کو جو تم
آنسو گرا جو خود کا تو گوہر سمجھ لیا
ہم کو کبھی بھی آپ نے سمجھا نہیں ہے کچھ
ہر اک سے ہم نے آپ کو بڑھ کر سمجھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.