Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بزم نشاط و عیش کا ساماں لئے ہوئے

ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی

بزم نشاط و عیش کا ساماں لئے ہوئے

ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی

MORE BYممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی

    بزم نشاط و عیش کا ساماں لئے ہوئے

    آئی صبا بہار گلستاں لئے ہوئے

    اڑتا پھرا جنون یہ ساماں لئے ہوئے

    یعنی ہمارے جیب و گریباں لئے ہوئے

    کب تک جئے گا دار فنا میں بتا تو دے

    سر میں غرور عالم امکاں لئے ہوئے

    میرے جنون عشق کی وسعت نہ پوچھئے

    ہے ذرہ ذرہ زور بیاباں لئے ہوئے

    جس کو اٹھا سکے نہ پہاڑ اور نہ آسماں

    وہ بار غم ہیں حضرت انساں لئے ہوئے

    میرے لئے تو بحر الم کا یہ حال ہے

    جو موج اٹھی وہ آئی ہے طوفاں لئے ہوئے

    اک مجمع بہار و خزاں ہے مرا وجود

    پھرتا ہوں ساتھ گردش دوراں لئے ہوئے

    آساں ہو کیوں نہ اہل تجسس کو راہ شوق

    ہیں اپنے ساتھ ذوق فراواں لئے ہوئے

    پھیری لگا رہا ہوں خریدار کی ہے فکر

    پھرتا ہوں سر پہ میں غم دوراں لئے ہوئے

    بہر نیاز ناز ہم آئے ہیں لے کے دل

    دل میں ہجوم حسرت و ارماں لئے ہوئے

    خوشترؔ مجھے ہے ناز کہ اللہ کے حضور

    جاؤں گا دل میں دولت ایماں لئے ہوئے

    مأخذ:

    Afkar-e-Khushtar (Pg. B-80 E-94)

    • مصنف: ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
      • اشاعت: 1951
      • ناشر: مکتبہ دین و ادب، لکھنؤ
      • سن اشاعت: 1951

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے