بے مثل خد و خال نہ رخسار نہ لب سے
بے مثل خد و خال نہ رخسار نہ لب سے
بھائے ہیں ہمیں آپ کسی اور سبب سے
تو طفل جہاں شاد ہے میں قلب حزیں ہوں
پھر کیسے بہل جاؤں تری بزم طرب سے
صد شکر میسر دل مضطر کو سکوں ہے
اک بزم عزا داری و اک گریۂ شب سے
تسکین دل و جاں ہیں ترے نسخے طبیبہ
بیمار شفا پاتے ہیں یوں تیرے مطب سے
کردار ضروری ہے تعارف کے لیے بھی
پہچان کہاں ہوتی ہے اب نام و نسب سے
اب لوگ ترے تخت کو تاراج کریں گے
اب لوگ نہیں ڈرتے ترے غیظ و غضب سے
شاید تری دنیا سے چلا جاؤں اچانک
آتے ہیں مجھے خواب پراسرار و عجب سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.