بے وقت ہی گھل جائے گی مٹی میں نمی ہے
بے وقت ہی گھل جائے گی مٹی میں نمی ہے
برسات کی یہ رات بہت بھیگ چکی ہے
کیسے کوئی بستی مرے اندر اتر آئے
اس بار تو تنہائی مری جاگ رہی ہے
کیسے کوئی دریا مرے سینہ سے گزر جائے
جب راہ فنا میں کوئی دیوار کھڑی ہے
ویران حویلی کی طرح اب مرے اندر
بھٹکی ہوئی روحوں کی صدا گونج رہی ہے
اس بار اجالوں نے مجھے گھیر لیا تھا
اس بار مری رات مرے ساتھ چلی ہے
- کتاب : عشق (Pg. 54)
- Author : معید رشیدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2024)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.