بھلا کن آنکھوں سے اب یہ رنگ بہار دیکھوں
بھلا کن آنکھوں سے اب یہ رنگ بہار دیکھوں
نظر اٹھاتے ہی باغ کو شعلہ زار دیکھوں
کبھی وہ عالم کہ اس طرف آنکھ ہی نہ اٹھے
کبھی یہ حالت کہ اس کو دیوانہ وار دیکھوں
یہ ساری بے منظری سواد سکوت سے ہے
صدا وہ چمکے تو دھند کے آر پار دیکھوں
یہ کیسا خوں ہے کہ بہہ رہا ہے نہ جم رہا ہے
یہ رنگ دیکھوں کہ دل جگر کا فشار دیکھوں
ترے سوا بھی ہزار منظر ہیں دیکھنے کو
تجھے نہ دیکھوں تو کیوں ترا انتظار دیکھوں
مأخذ:
غبار حیرانی (Pg. 38)
- مصنف: احمد محفوظ
-
- ناشر: ایم۔آر پبلی کیشنز
- سن اشاعت: 2022
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.