بھوت سر پر کوئی سوار ہے کیا
بھوت سر پر کوئی سوار ہے کیا
یہ بتاؤ کسی سے پیار ہے کیا
ڈر کے آگے تو جیت ہے لیکن
جیت کے آگے کوئی ہار ہے کیا
میری خوشیوں میں تو شریک رہا
میرے غم میں بھی تو شمار ہے کیا
مجھ کو نفرت سے دیکھنے والے
اب کسی دوسرے سے پیار ہے کیا
دیکھنا یہ ہے دور حاضر میں
کوئی میرا بھی غم گسار ہے کیا
اتنی شدت سے یاد کرتے ہو
تم کو میرا ہی انتظار ہے کیا
نیم کے پیڑ پر بھی کیا تم نے
لگتے دیکھا کبھی انار ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.