Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بکھر کے اترا ہے آج دل میں ہمارے پھر سے ملال کوئی

سنجے بھٹ

بکھر کے اترا ہے آج دل میں ہمارے پھر سے ملال کوئی

سنجے بھٹ

MORE BYسنجے بھٹ

    بکھر کے اترا ہے آج دل میں ہمارے پھر سے ملال کوئی

    ہے جرم کوئی ہے زخم کوئی مچل رہا ہے سوال کوئی

    گزر گئی ہے سحر جو اپنی کہاں سے لائیں اسے دوبارہ

    یہ رات اپنی نہیں مٹے گی نہ پھر سے ہوگا کمال کوئی

    سنا ہے ہم نے جہاں یہ تیرا ترے ہی دم سے ٹکا ہوا ہے

    بکھر رہا ہے جہاں یہ پھر کیوں ہے دل میں گویا وبال کوئی

    سفر یہ سب کا نہیں ہے اک سا کبھی ہے مل کر کبھی ہے تنہا

    چلا ہے کوئی بہار لے کر پڑا ہوا ہے نڈھال کوئی

    کوئی تو جیتا ہے خود میں ہی بس تو کام آتا ہے کوئی سب کے

    کوئی نشانہ بنا ہوا ہے بنا ہوا ہے مثال کوئی

    ہمارے چہرے پہ زندگی کا غبار کیسا جما ہوا ہے

    جما ہو جیسے خیال کوئی جما ہوا ہو گلال کوئی

    نیا سفر ہے نئی ہے دنیا کوئی تو پوچھے خبر ہماری

    رہا نہیں کیا کسی بھی دل میں ہماری خاطر خیال کوئی

    گلہ اگر ہے کسی کو ہم سے گلے سے اپنے لگا لے ہم کو

    ملے اگر تو ملے کچھ ایسے رہے نہ دل میں ملال کوئی

    یہ راہ منزل بہت کٹھن ہے نہ دوست کوئی نہ ہم سفر ہے

    کٹے سے اب تو کٹے نہیں یہ ہو اب تو ممکن وصال کوئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے