بکھرے گیسو دل کے چھالے اچھے لگتے ہیں
بکھرے گیسو دل کے چھالے اچھے لگتے ہیں
ہمیں محبت کرنے والے اچھے لگتے ہیں
چوڑی اچھی لگتی ہے بس تیرے ہاتھوں میں
تیرے کان میں ہوں تو بالے اچھے لگتے ہیں
تم کو تو ہے حد سے زیادہ شوق کتابوں کا
مجھے تو آنکھیں پڑھنے والے اچھے لگتے ہیں
جب سے وہ دلی میں رہنے آیا ہے شرجیلؔ
تب سے سارے دلی والے اچھے لگتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.