Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بسمل ہوا میں ابروئے خم دار دیکھ کر

ثابت خیرآبادی

بسمل ہوا میں ابروئے خم دار دیکھ کر

ثابت خیرآبادی

MORE BYثابت خیرآبادی

    بسمل ہوا میں ابروئے خم دار دیکھ کر

    دم ہی نکل گیا نگہ یار دیکھ کر

    کافر بتوں میں حسن کا گلزار دیکھ کر

    حیرت زدہ ہوں قدرت غفار دیکھ کر

    تاب نظر نہ لائے جناب کلیم بھی

    جلوہ کسی کے حسن کا اک بار دیکھ کر

    دنیا سمجھ رہی تھی کہ دیوانہ ہو گیا

    نعرہ بلب کسی کو سر دار دیکھ کر

    آیا تھا منع کرنے کو واعظ بھی پی گیا

    ساغر میں آج عکس رخ یار دیکھ کر

    منہ پھیر کر ادھر سے نکلتے ہیں حیف وہ

    بیٹھا ہوا مجھے پس دیوار دیکھ کر

    کرتے ہیں نالے بھول گئے نغمہ سنجیاں

    مرغان باغ ہم کو گرفتار دیکھ کر

    صیاد ڈر خدا سے کہ یہ وقت کی ہے بات

    تو شادماں ہے ہم کو گرفتار دیکھ کر

    ثابتؔ تو رنگ طبع رسا کے دکھا ہمیں

    جلتے ہیں تو جلیں تجھے اغیار دیکھ کر

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے