aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بت کی مانند نہ اپنے کو بنائے رکھنا

مینو بخشی

بت کی مانند نہ اپنے کو بنائے رکھنا

مینو بخشی

MORE BYمینو بخشی

    بت کی مانند نہ اپنے کو بنائے رکھنا

    جس جگہ رہنا وہاں دھوم مچائے رکھنا

    خود کو دریا میں نہ قطروں سا ملائے رکھنا

    منفرد ہونے کا احساس دلائے رکھنا

    کام فرزانۂ دنیا کا نہیں اے ناصح

    پرچم عشق زمانے میں اٹھائے رکھنا

    چشم مخلوق ہے میزان رضائے مولا

    چشم‌ مخلوق میں خود کو نہ گرائے رکھنا

    تجھ کو دینا ہو اگر ظلمت ہجراں کو شکست

    شمع بجھ جائے مگر دل نہ بجھائے رکھنا

    قلب خود دار کی خاطر تو ہے ذلت کا سبب

    لو سدا اس بت کافر سے لگائے رکھنا

    جس سے ملتی ہو ہر اک لحظہ غزل کی خوشبو

    صحن احساس میں وہ پھول کھلائے رکھنا

    میرے دل کو تو کسی حال میں منظور نہیں

    فکر دنیا میں تری یاد بھلائے رکھنا

    مأخذ:

    Mauj-e-sarab (Pg. 52)

    • مصنف: Minu Bakshi
      • اشاعت: 2013
      • ناشر: Educational Publishing House
      • سن اشاعت: 2013

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے