بزدلی سی کہاں یہ مرتی ہیں

شاکر حسین اصلاحی

بزدلی سی کہاں یہ مرتی ہیں

شاکر حسین اصلاحی

MORE BYشاکر حسین اصلاحی

    بزدلی سی کہاں یہ مرتی ہیں

    مشکلیں حوصلوں سے ڈرتی ہیں

    اشک آتے ہیں جب ندامت کے

    میری آنکھیں بہت نکھرتی ہیں

    کاٹ دو ہاتھ ان ہواؤں کے

    جو چراغوں کا قتل کرتی ہیں

    کرنی پڑتی ہیں پہلے تدبیریں

    پھر کہیں قسمتیں سنورتی ہیں

    خواہشیں مفلسوں کے سینے میں

    روز جیتی ہیں روز مرتی ہیں

    صبر کی حد میں رہنا پڑتا ہے

    آیتیں یوں کہاں اترتی ہیں

    ڈھلتی عمروں کی لڑکیاں شاکرؔ

    آئنہ دیکھنے سے ڈرتی ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi

    GET YOUR FREE PASS
    بولیے