چاہوں جیسا میں وہ ویسا نہیں کرنے دیتے
چاہوں جیسا میں وہ ویسا نہیں کرنے دیتے
کام دل کو مرے دل سا نہیں کرنے دیتے
تیرے چھونے کا ہو احساس کہ ہم کو جس سے
ہم ہواؤں کو یہ جھانسہ نہیں کرنے دیتے
لوگ آتے تو ہیں ملنے پہ کسی پر اب ہم
اپنے اس دل کو بھروسہ نہیں کرنے دیتے
میں تمہیں رات کی سچائی بتا سکتا ہوں
چاند تارے پہ خلاصہ نہیں کرنے دیتے
بس اجازت ہے مجھے دیکھنے بھر کی سب کو
حال اپنا ترے جیسا نہیں کرنے دیتے
اشک چاہیں بھی اگر غم مرا ہلکا کرنا
خواب آنکھوں کو دلاسہ نہیں کرنے دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.