Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاک دل میں ہے سلامت ہے گریباں میرا

خواجہ شوق

چاک دل میں ہے سلامت ہے گریباں میرا

خواجہ شوق

MORE BYخواجہ شوق

    دلچسپ معلومات

    (طرحی مشاعرہ بسلسلہ غالبؔ صدی تقاریب)

    چاک دل میں ہے سلامت ہے گریباں میرا

    کون سمجھے گا الٰہی غم پنہاں میرا

    پہلے یہ تھا کہ غم ان کا دل ویراں میرا

    اب میں اپنا ہوں نہ دل ہے کسی عنواں میرا

    تنگ دامن ہوں مگر دامن دل تنگ نہیں

    ہے مری حوصلہ مندی سر و ساماں میرا

    آج ذرات چمن بھی نہیں واقف مجھ سے

    تھا کبھی نام گلستاں بہ گلستاں میرا

    ہر نفس نغمۂ بے تابیٔ غم جاری ہے

    چھیڑے جاتا ہے کوئی ساز رگ جاں میرا

    رخصت اے صحبت مے خانہ پھر آ جاؤں گا

    راستہ دیکھتی ہے گردش دوراں میرا

    قید ہوں اپنے خیالات کی زنجیروں میں

    بن گیا ہے مرا احساس ہی زنداں میرا

    اپنی بے نام اداؤں کو بچائے رکھیے

    یہ نہ بن جائیں کہیں حال پریشاں میرا

    دل کی دشوار پسندی کو دعا دیتا ہوں

    کام مشکل سے ہوا کرتا ہے آساں میرا

    میرے افکار کی خوشبو ہے کئی پھولوں میں

    ہر گلستاں نظر آتا ہے گلستاں میرا

    پاس آداب محبت مجھے شوقؔ اتنا ہے

    چاک ہونے نہیں پاتا ہے گریباں میرا

    مأخذ:

    چشم نگراں (Pg. 19)

    • مصنف: خواجہ شوق
      • ناشر: حسامی بک ڈپو، حیدرآباد
      • سن اشاعت: 1984

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے