Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاند چھت چھوڑ راہ پر نکلا

الیاس راج بھٹّی

چاند چھت چھوڑ راہ پر نکلا

الیاس راج بھٹّی

MORE BYالیاس راج بھٹّی

    چاند چھت چھوڑ راہ پر نکلا

    گھر کو چھوڑا تو دل سے ڈر نکلا

    لوگ کہتے تھے وہ رہی منزل

    عمر بھر کا مگر سفر نکلا

    آنکھ والے تو بے بصر نکلے

    اور اک اندھا دیدہ ور نکلا

    لوگ تھے منتظر کناروں پر

    دور کتنا وہ ڈوب کر نکلا

    آج بچوں کو ڈانٹتا ہے مگر

    خود وہ کب گھر سے پوچھ کر نکلا

    چاند نکلا تو یوں لگا مجھ کو

    شب کی دیوار میں بھی در نکلا

    کی نظر رات آسماں کی طرف

    یوں لگا سر پہ اک کھنڈر نکلا

    جس کو بزدل سمجھ رہا تھا راجؔ

    دیکھ تیرا ہی ہم سفر نکلا

    مأخذ:

    پہلی دستک (Pg. 41)

    • مصنف: الیاس راج بھٹّی
      • ناشر: ادیب انٹرنیشنل، لدھیانہ
      • سن اشاعت: 1999

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے