aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چاند کو ریشمی بادل سے الجھتا دیکھوں

بمل کرشن اشک

چاند کو ریشمی بادل سے الجھتا دیکھوں

بمل کرشن اشک

MORE BYبمل کرشن اشک

    چاند کو ریشمی بادل سے الجھتا دیکھوں

    وہ ہوا ہے کبھی آنچل کبھی چہرا دیکھوں

    دیکھنے نکلا ہوں دنیا کو مگر کیا دیکھوں

    جس طرف آنکھ اٹھاؤں وہی چہرا دیکھوں

    اس کے چہرے سے لپک اٹھے تو لو تھم جائے

    دل میں حسرت ہے دریچہ وہی کھلتا دیکھوں

    دائرہ کھینچ کے بیٹھا ہوں بڑی مدت سے

    خود سے نکلوں تو کسی اور کا رستہ دیکھوں

    یہ وہ دروازہ ہے کھولوں تو کوئی آ نہ سکے

    اور اگر بند کروں دل ہی میں دنیا دیکھوں

    وہ عجب چیز ہے اس کا کوئی چہرہ ہی نہیں

    ایک پردا جو اٹھے دوسرا پردا دیکھوں

    وہ چکا چوند سے نکلے گا نہ گھر سے کوئی

    دھوپ اگر چھٹکے وہ ہنستا ہوا چہرہ دیکھوں

    میرا سایہ ہو کہ میں کوئی تو دھوکا ہے ضرور

    گھر میں آئینہ کہ گھر سے پرے دریا دیکھوں

    کوئی پھل پھول نہیں مغربی چٹانوں پر

    چاند جس گاؤں سے اگتا ہے وہ دنیا دیکھوں

    رات بھر روکے بھی بجھتی نہیں سینے کی تپش

    کبھی یوں ہو کے سرہانے کو سلگتا دیکھوں

    اشکؔ کچھ بات ہی کرنے کا بہانہ مل جائے

    اس کے چہرے پہ اگر یاس کا سایا دیکھوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے