چاند سورج سے پرے اور کہیں چاہتے ہیں
چاند سورج سے پرے اور کہیں چاہتے ہیں
آسماں جس پہ نہ ہو ایسی زمیں چاہتے ہیں
جس قدر دور ہے کچھ اور زیادہ اس سے
اب سمجھ لو کہ اسے کتنا قریں چاہتے ہیں
اک تصور ہے کہ تجھ سے بھی مشابہ ہے بہت
ہم اسے چاہتے ہیں تجھ کو نہیں چاہتے ہیں
ہم زمیں کے ہیں کسی عرش معلیٰ کے نہیں
اے خدا فیصلہ ہم لوگ یہیں چاہتے ہیں
وہ ہمیں اور جنوں اور جنوں چاہتا ہے
ہم اسے اور حسیں اور حسیں چاہتے ہیں
عشق ہوتا ہے گماں اس کو گماں ہونا تھا
ہے کمی اپنی کہ ہم اس کو یقیں چاہتے ہیں
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 58)
- Author :امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.