چند روزہ جناب ہے دنیا
چند روزہ جناب ہے دنیا
آخرت کا حساب ہے دنیا
تم حقیقت سمجھ رہے تھے اسے
میں نہ کہتا تھا خواب ہے دنیا
تم اگر ساتھ ہو تو جنت ہے
بن تمہارے عذاب ہے دنیا
اپنے عیبوں سے بے خبر ہوں میں
کیسے کہہ دوں خراب ہے دنیا
جس کو تم زندگی سمجھتے ہو
موت زیر نقاب ہے دنیا
ایک کمسن کی مست آنکھوں کا
کوئی بھولا سا خواب ہے دنیا
پڑھ نہ پاؤ سمجھ نہ پاؤ جسے
ایک ایسا نصاب ہے دنیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.