چشم پر آب سبھی درد سنائے ہم کو
چشم پر آب سبھی درد سنائے ہم کو
نقش امید ہے وہ یاد نہ آئے ہم کو
خلوت خاص میں یہ ذوق ستائے ہم کو
مدھ بھری دھن میں کوئی شخص ہو گائے ہم کو
رت خزاں کی چلی ہے سوکھ گئے ہیں سبھی پیڑ
یاد آئے ہیں شجر زار کے سائے ہم کو
آج معلوم نہیں کس لیے یاد آئے ہیں
دشت و صحرا کے وہ ویران سرائے ہم کو
گھر کو لوٹے ہیں مگر چین نہیں ہے عاکفؔ
یاد آتے ہیں وہی دیس پرائے ہم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.