چہرے پر اک چہرا لگانا سیکھ لیا
چہرے پر اک چہرا لگانا سیکھ لیا
آخر ہم نے طور زمانا سیکھ لیا
کب تک تجھ کو زحمت ہو کترانے کی
ہم نے بھی اب آنکھ چرانا سیکھ لیا
ہائے تم تو دل سے ملنے والے تھے
تم نے کب سے ہاتھ ملانا سیکھ لیا
ذکر تو اس کا اب بھی ہوتا ہے لیکن
بات پہ ہم نے بات بنانا سیکھ لیا
دیکھو لڑکی ٹھیک نہیں کم عمری میں
یہ جو تم نے آنکھ لڑانا سیکھ لیا
کون یہاں پر ایسا جس نے وقت ملا تو
ہم سے بہتر وقت گنوانا سیکھ لیا
ہم بھی اب کچھ نرم طبیعت والے ہیں
بچوں نے بھی ہاتھ اٹھانا سیکھ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.