چھوڑ ماوائے ذقن زلف پریشاں میں پھنسا
چھوڑ ماوائے ذقن زلف پریشاں میں پھنسا
مثل یوسف میں نکل چاہ سے زنداں میں پھنسا
سیل اشک آج رکی آنکھ سے گرتے ہی مگر
پھر کئی لخت جگر دیدۂ گریاں میں پھنسا
کچھ بھی وقفہ ہو تو گلشن سے لے آئیں صیاد
رہ گیا ہے دل غم کش گل و ریحاں میں پھنسا
کھینچ دامن رکھیں ہم یار کو کس طرح کہ ہاتھ
ایک تو دل پہ ہے اور ایک گریباں میں پھنسا
اے کہ چاہے ہے تو دیوان کو قائمؔ کے تو دیکھ
کہیں ہوگا کسی خمار کی دکاں میں پھنسا
مأخذ:
Deewan-e-Qaem Chandpuri (Rekhta Website) (Pg. 17)
-
- اشاعت: 1963
- ناشر: جمال پرنٹنگ پریس، دہلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.