چھوڑ پایا نہیں چھوڑتا رہ گیا
چھوڑ پایا نہیں چھوڑتا رہ گیا
دل یہ چپ چاپ ٹوٹا مرا رہ گیا
چاندنی رات میں اس کی یادیں رہیں
جیسے سورج کہیں ڈوبتا رہ گیا
اس کی شادی کا تھا جشن تھے سب وہاں
اور مرا خوں یہاں کھولتا رہ گیا
اس کی خوشبو جو کمرے میں آئی مرے
زخم اس کے دئے نوچتا رہ گیا
میری آنکھوں نے ہر خواب جب کھو دئے
پھر میں سب کی نظر چومتا رہ گیا
اس کی مسکان دیکھی تو میں رو اٹھا
بس میں پھر خود کو یوں تھامتا رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.