Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چھوٹی سی ایک عرض ہے میری جناب سے

حکیم ناصر

چھوٹی سی ایک عرض ہے میری جناب سے

حکیم ناصر

MORE BYحکیم ناصر

    چھوٹی سی ایک عرض ہے میری جناب سے

    آنکھوں کی مے پلا کے بچائیں شراب سے

    زاہد شراب منہ سے جو تیرے کبھی لگی

    مجھ کو ڈرا سکے گا نہ پھر تو عذاب سے

    شبنم کے چند قطروں کو پھولوں سے چھین کے

    کیا مل گیا ہے پوچھے کوئی آفتاب سے

    مانا کہ ہم سے ہو کے جدا تم اداس ہو

    ہم بھی رہے کہیں کے نہ اس انقلاب سے

    سیکھیں اسے بھی پڑھ کے محبت ہے چیز کیا

    کچھ فائدہ اٹھائیے دل کی کتاب سے

    اس تشنگی میں کھائے ہیں میں نے بڑے فریب

    دریا بھی لگ رہے ہیں جو مجھ کو سراب سے

    کیا لطف رہ گیا ہے پھر اس شخص کے لیے

    محروم ہو گیا ہے جو ناصرؔ شراب سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے