Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چلمن اٹھا کے شب بھی دیکھے گی اب سویرا

صفیہ راگ علوی

چلمن اٹھا کے شب بھی دیکھے گی اب سویرا

صفیہ راگ علوی

MORE BYصفیہ راگ علوی

    چلمن اٹھا کے شب بھی دیکھے گی اب سویرا

    وہ صبح بن رہی ہے کرنوں کا اک بسیرا

    ظلمت کی وادیوں میں انجان راستوں پر

    سورج وہ ڈھونڈ لے گا جس کو ملا اندھیرا

    وہ خود ہی آ گئے ہیں تقدیر کو سجانے

    تاروں کو راستے میں ہم نے نہیں بکھیرا

    خاموشیوں میں دھڑکن لکھتی ہے اک ترانہ

    لگتا ہے اب سہانا تنہائیوں کا ڈیرا

    سو بار گر چکی ہے نفرت کی برق اس پر

    اک بار بھی نہ ٹوٹا یہ الفتوں کا گھیرا

    اے راگؔ زندگی کی لکھنی جو داستاں ہو

    لکھنا کتاب میں تم روشن کوئی سویرا

    مأخذ:

    تکلم (Pg. 52)

      • ناشر: حکیم رازی ادیبی اشرفی
      • سن اشاعت: 1996

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے