چپ رہے دیکھ کے ان آنکھوں کے تیور عاشق
چپ رہے دیکھ کے ان آنکھوں کے تیور عاشق
ورنہ کیا کچھ نہ اٹھا سکتے تھے محشر عاشق
دیکھیں اب کون سے رستے پہ زمانہ جائے
کوچہ کوچہ ہیں پری زاد تو گھر گھر عاشق
دم بخود زہرہ جبینوں کو تکا کرتا ہے
ہے ہماری ہی طرح راہ کا پتھر عاشق
وہ بھی انسان ہے کس کس کو نوازے گا فضیلؔ
پھول سی جان کے پیچھے ہیں بہتر عاشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.