Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درد فراق درد تمنا لئے ہوئے

کمال لکھنؤی

درد فراق درد تمنا لئے ہوئے

کمال لکھنؤی

MORE BYکمال لکھنؤی

    درد فراق درد تمنا لئے ہوئے

    دنیا سے جا رہا ہوں میں دنیا لئے ہوئے

    ہوں دل میں ایک تیری تمنا لئے ہوئے

    یا ہوں تمام عشق کی دنیا لئے ہوئے

    اکثر اٹھا ہوں دوست کی محفل سے اس طرح

    آنکھوں میں اشک اشکوں میں دریا لئے ہوئے

    دنیا میں رہ کے بھی ہے وہ دنیا سے بے نیاز

    جو ہے ترے خیال کی دنیا لئے ہوئے

    شان خلوص سجدہ کے قربان جائیے

    اٹھی جبیں تو نقش کف پا لئے ہوئے

    ملتا ہے کیا جواب تری بارگاہ سے

    آیا ہوں لب پہ حرف تمنا لئے ہوئے

    صحرا میں کٹ رہی ہے اگر زندگی تو کیا

    آنکھوں میں ہے بہار کا نقشہ لئے ہوئے

    ان کا علاج کون کرے بس ترے سوا

    ہیں جتنے زخم دل میں مسیحا لئے ہوئے

    اب جو بھی بزم دوست میں پیش آئے اے کمالؔ

    جاتا ہوں دل میں دل کا تقاضا لئے ہوئے

    مأخذ:

    لہجۂ غزل (Pg. 211)

    • مصنف: کمال لکھنؤی
      • ناشر: کمال لکھنؤی
      • سن اشاعت: 1986

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے