درد میرے ہیں تو آرام سے سہنے دیتے
درد میرے ہیں تو آرام سے سہنے دیتے
تم اگر مجھ کو مرے حال پہ رہنے دیتے
میرے حالات بیاں کرتے ہیں از خود مجھ کو
مجھے کچھ اپنی زباں سے نہیں کہنے دیتے
تری یادوں کا کوئی ریلا چلا آیا تھا
اشک بن کر اسے آنکھوں سے نہ بہنے دیتے
لفظ بننے کا کوئی سلسلہ ہوتا بلراجؔ
کسی آواز کی دہلیز پہ رہنے دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.