درد سے دل کو نسبت ہے
درد سے دل کو نسبت ہے
یہ بھی اس کی رحمت ہے
تنہائی ہے فرصت ہے
جینے میں کیا لذت ہے
پیہم خواب سفر میں ہوں
مجھ کو گھر میں ہجرت ہے
باہر رہ کر یہ جانا
اپنے اندر جنت ہے
بیچ سفر سے لوٹ آیا
مجھ میں کتنی ہمت ہے
درد کہاں کوئی بانٹ سکا
تم ہو ساتھ عنایت ہے
ثانیؔ اس کی چنتا چھوڑ
دیکھ تری کیا حالت ہے
- کتاب : موجود کی نسبت (Pg. 60)
- Author : مہندر کمار ثانی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2019)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.